Get Alerts

خاتون نے شوہر کے کیک کا ٹکڑا کھانے پر 25 سالہ شادی ختم کر دی

خاتون نے شوہر کے کیک کا ٹکڑا کھانے پر 25 سالہ شادی ختم کر دی

واشنگٹن: ایک خاتون نے اپنی 25 سالہ شادی ختم کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا جب اس کے شوہر نے شادی کی سالگرہ پر اُس کا پسندیدہ کیک کا آخری ٹکڑا کھا لیا۔ 46 سالہ بیوی نے ریڈٹ کمیونٹی سے مشورہ طلب کیا اور اپنی کہانی شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

خاتون نے بتایا کہ اس کی 48 سالہ شوہر کے ساتھ حالیہ دنوں میں تعلقات کشیدہ تھے اور وہ تین ماہ سے الگ کمرے میں سو رہے تھے۔ تاہم، شادی کی سالگرہ پر اُس نے امید ظاہر کی تھی کہ شاید یہ موقع ان کے رشتہ کو دوبارہ بہتر کرے گا، اور حالات میں کچھ بہتری بھی محسوس ہو رہی تھی۔

خاتون نے کیک کا آرڈر دیا اور دونوں نے مل کر کھایا اور پھر سو گئے۔ لیکن اگلی صبح جب وہ فریج سے کیک کا ٹکڑا کھانے کے لیے اٹھی تو معلوم ہوا کہ اس کا پسندیدہ ٹکڑا غائب تھا۔ شوہر نے اعتراف کیا کہ وہ رات کو بھوکا تھا اور اُس نے کیک کا ٹکڑا کھا لیا۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "میں نے سالوں تک اس کے ساتھ گزارے، بچوں کی پرورش کی، گھر کے معاملات سنبھالے، لیکن میری سالگرہ کا کیک تک محفوظ نہیں رہ سکا۔" اس نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کی مستحق ہے جو نہ صرف اس کا کیک نہ کھائے، بلکہ اس کی حفاظت بھی کرے۔

آخرکار، خاتون نے اس واقعہ کے بعد 25 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کی، اور کئی لوگوں نے اس کے فیصلے پر مختلف ردعمل ظاہر کیا۔
 
 

ٹیگز: