Get Alerts

بلوچستان : نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر، حملہ آور فرار

بلوچستان : نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر، حملہ آور فرار

بلوچستان : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد، غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ نصیر آباد کے نوتال علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ٹرین پر چار راکٹ داغے۔

پولیس کے مطابق، حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا، لیکن فوراً ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ الطاف آباد کے مقام پر ہوا تھا، جہاں چار راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ تاہم، ٹرین کو محفوظ طریقے سے ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ کو گھیر لیا گیا، جہاں شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی سے کلیئر ہونے کے بعد جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ریلوے ٹریک کے ارد گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔
 
 

ٹیگز: