Get Alerts

طبیعت میں بہتری کے بعد کلثوم نواز گھر منتقل

طبیعت میں بہتری کے بعد کلثوم نواز گھر منتقل

لندن سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے لگی جس کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومیں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کا علاج جاری ہے، تاہم دو روزقبل انہیں اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی نو منتخب رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کے علاج کےسلسلے میں لندن میں مقیم ہیں، جہاں ان کی علاج کے سلسلے میں 3سرجریز ہو چکی ہیں۔
بیگم کلثوم نواز لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر رہائش پذیر ہیں، جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کی تیمارداری کے لیے ان کے ساتھ مقیم ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جو آج کل وطن میں ہیں ان کے بھی اپنی اہلیہ کی ناساز طبیعت کی وجہ سے عنقریب لندن جانے کی اطلاعات سرگرم ہیں۔

ٹیگز: