ورلڈ کپ وارم اپ میچ : پاکستان نے شاندار کارکردگی سے مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ : پاکستان نے شاندار کارکردگی سے مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

حیدر آباد : ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر بھارت سمیت مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ 

بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ 

محمد رضوان نے شاندار سنچری سکور کی اور 94 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 84 گیندوں پر 80 رنزبنائے۔ سعود شکیل نے 53 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز جڑی۔ 

عبداللہ شفیق نے 14 ، شاداب خان نے 16، افتخار احمد نے 7 اور امام الحق نے 1 رنز بنایا۔ 

نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سنتنر نے دو ،نیشام اور ہینری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں