سبی سے اغوا ہونے والے 4 نوجوان فٹبالرز بازیاب 

سبی سے اغوا ہونے والے 4 نوجوان فٹبالرز بازیاب 

سبی : سبی جاتے ہوئے  اغوا ہونے والے 6نوجوان فٹبالرز  میں سے 4 کو  بازیاب کروا لیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، لوکل ایڈمنسٹریشن اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے چار فٹبالرز  کو بازیاب کروا کر ان کے  گھروں  تک پہنچا دیا گیا ۔

بلوچستان حکومت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور  صوبائی حکومت دو مزیدفٹبالرز کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں ۔امید ظاہر کی گئی ہے کہ  اِن دو بچوں کو بھی جلد باز یاب کروا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے 6 فٹبالرز کو اغوا کرلیا گیا تھا جن میں سے 4 فٹبالرز کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں