Get Alerts

ایشیا کپ 2025: ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے فرضی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

ایشیا کپ 2025: ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے فرضی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

دبئی : ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کو ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اصل ٹرافی نہیں دی گئی، لیکن اس کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر بنا کر دعویٰ کر دیا کہ وہ ٹرافی کے ساتھ ہیں۔

بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی لینے سے انکار کرنے کی وجہ سے اصل ٹرافی نہیں دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے سخت تنقید کی اور سوال کیا کہ جب اصلی ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کیا تھا اور تقریب میں اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ تاہم، محسن نقوی نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے بھارتی ٹیم کو کسی اور سے ٹرافی وصول کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ٹیگز: