پاکستانی ہائی کمشنر نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتی دعوی مسترد کر دیا

پاکستانی ہائی کمشنر نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتی دعوی مسترد کر دیا

دہلی : نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کے دعووں کو مسترد کر دیا ان کا کہناپاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو قونصلر رسائی نہ دے کر دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔
عبدالباسط نے واضح کیا کہ پاکستان نے کسی چیز کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ'ہم اپنے قانون اور ساتھ دو طرفہ معاہدے اور عزم کے مطابق کارروائی کررہے ہیںانھوں نے بھارتی دعووں کو مسترد کیا کہ بھارتی جاسوس اور حاضر سروس نیول افسر کو ایران سے اغوا کیا گیا ۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے بھارت نے پاکستان سے 15 مرتبہ درخواست کی ہے۔