پہلے عوام کو ریلیف پھر انتخابات: نواز شریف نے اعلان کردیا 

پہلے عوام کو ریلیف پھر انتخابات: نواز شریف نے اعلان کردیا 
سورس: file

لاہور : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے کے بعد پھر انتخابات میں جائے گی۔ 

انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ نے مسلم لیگ ن کے اندرونی ذرائع کے  حوالے سے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے فیصلہ کیا کہ وہ ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اجلاس میں  وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال پر اپ ڈیٹ کیا جس میں نواز شریف نے بھی شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مخلوط حکومت بروقت انتخابات کے اپنے مطالبے پر قائم رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے  یہ کہتے ہوئے کہ پارٹی عوام کو ریلیف دینے کے بعد الیکشن میں جائے گی اسحٰق ڈار سے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوششیں تیز کریں۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر حتمی فیصلے کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں خصوصاً جے یو آئی (ف) کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ اسحٰق ڈار نے اجلاس میں معاشی چیلنجز اور آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

مصنف کے بارے میں