Get Alerts

ترقی کیلئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ،اسحاق ڈار

ترقی کیلئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد  : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن کے بغیر عالمی منڈی تک رسائی ممکن نہیں، اور پاکستان میں آئی ٹی و ڈیجیٹل سیکٹر بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ تمام ملکی و غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، اور یہ فورم پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے فروغ پا رہی ہے، اور ترقی کے لیے جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر وقت کی ضرورت ہے۔ اُن کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) پاکستان کی معیشت کو ایک نئی شکل دے رہے ہیں، اور ملک میں عالمی معیار کے ماہرین اور نوجوان ڈیجیٹل فورس موجود ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ" جیسی قانون سازی سے ملک میں ڈیجیٹائزیشن کو فروغ مل رہا ہے، اور حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشتوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور آئی ٹی و ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فورم کے انعقاد سے مثبت اور پائیدار نتائج کی توقع ہے، جو نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کرے گا بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

ٹیگز: