راولپنڈی : پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک فوج نے ملک کے مشرقی سرحدی علاقوں میں جنگی مشقیں تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ سمیت متعدد حساس علاقوں میں جاری ہیں۔
مشقوں میں ٹینک، توپ خانہ، انفینٹری اور جدید ہتھیاروں کا عملی استعمال شامل ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانے اور ہر قسم کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے مکمل طور پر پرعزم اور تیار ہیں، اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہر وقت چوکس ہیں۔