قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی نرم کر دی

قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی نرم کر دی

دوحہ: خلیجی ملک قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔قطر نے پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جن کے شہریوں کو قطر آمد پر بھی ویزا مل سکے گا جسے ویزا آن ارائیول کہا جاتا ہے.

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن تک قطر میں قیام کر سکیں گے۔ تاہم، بعد ازاں اس ویزہ کی معیاد مزید 30 روز بڑھانے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔قطر ایئر لائن قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے قطر میں اپنا مشین ریڈایبل پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے ختم ہونے کی کم از کم معیاد چھ ماہ یا اس سے زائد ہونی چاہیے جب کہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرائی تھی جس میں شامل ممالک کے شہریوں کو صرف اپنا مستند پاسپورٹ دکھانے پر ملک میں داخلے کی اجازت درکار ہے.