جو تے ، تولیہ اور ہیر برش بھی ایکسپا ئر ہوتے ہیں؟

  جو تے ، تولیہ اور ہیر برش بھی ایکسپا ئر ہوتے ہیں؟

نئی دہلی :گھریلو  استعمال کی  11اشیاء ایسی ہیں  جن کے بارے میں آپ کو نی جان کر حیرت ہوگی ان اشیا کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔ ان اشیاء میں تکیہ،  جوتے ، سپنج ،   تولیہ، ٹوتھ برش  اور  ہائیڈروجن پرآکسائیڈ  سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تکیے کی استعمال کی مدت  دو سے تین سال، سلیپرز کی مدت  چھ ماہ، تولیے کی ایک سے تین سال،سپنج اور شاور پوفس کی دو ہفتے سے 6ماہ، ٹوتھ برش کی 3ماہ،  اسی  طرح ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی  مدت  2ماہ ہوتی ہے۔

 دیگر اشیاء  جن میں ہیئر برش کی مدت استعمال  ایک سال، پرفیومز کی ایک سے تین سال، چائلڈ کار سیٹ کی چھ سے 10سال، جاگر زکے استعمال کی مدت ایک سال ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے گھریلو استعمال کی چیزوں  کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت  ہے   ان چیزوں کی مدت استعمال کا خیال رکھنا چاہیےاور مدت استعمال ختم ہونے کے بعد تبدیل کردینا چاہیے ۔