سی ٹی ڈ ی کامیاب آپریشن، چار حملہ آور ہلاک

سی ٹی ڈ ی کامیاب آپریشن، چار حملہ آور ہلاک
سورس: File

پشین: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشین کے علاقے سرخاب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار مبینہ حملہ آور ہلاک کردیے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں، ان کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

  

اس سے قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی اورملتان میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں