حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں، گابون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں، گابون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

گابون : افریقی ملک گابون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج کی سینئر قیادت نے سرکاری ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں کہا کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے اس لیے انہیں معطل کردیا گیا ہے،فوج نے تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں اور تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

 
عسکری قیادت نے کہا کہ وہ ملک کی تمام سکیورٹی اور دفاع فورسز کے نمائندے ہیں جب کہ گابون کے لوگوں کے نام پیغام ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اس حکومت کا خاتمہ کرکے امن کا دفاع کریں گے۔

گابون کے الیکشن سینٹر کے مطابق علی بونگو نے الیکشن میں 64.27 فیصد ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل البرٹ اوندو نے 30.77 فیصد ووٹ لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گابون کی اپوزیشن نے ملک میں ہونے والے الیکشن کو فراڈ قرار دیا تھا۔