یوکرین کی حکومت گرائو اور اقتدار پر قبضہ کر لو،پیوٹن کی یوکرینی فوج کو بڑی آفر

یوکرین کی حکومت گرائو اور اقتدار پر قبضہ کر لو،پیوٹن کی یوکرینی فوج کو بڑی آفر



ماسکو:یوکرین کے مشرقی علاقوں پر قابض ہونے کے بعد دارالحکومت کی طرف پیش قدمتی کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی فوج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت گرا کر اقتدار پر قبضہ کر لیں یہ ہی سب کے مفاد میں ہے ۔

پوٹن نے روس کی سلامتی کونسل کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین  کے فوجی اہلکاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ قوم پرست حکمرانوں  کو اپنے بچوں، بیویوں اور بزرگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین فوج  اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیں،جس سے ان کے لیے بھی  معاہدے تک پہنچنا آسان ہو جائے گا۔

دوسری جانب  روس یوکرین جنگ کے بعد چینی صدر کا پہلا ردعمل بھی سامنے آگیا ،چینی صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،چینی صدر  نے  یوکرین کیساتھ مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پرزور دیا ہے۔

چینی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں پہلی دفعہ پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ،روسی صدر نے جہاں ایک طرف اعلیٰ سطحی مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا وہیں پیوٹن نے یوکرین  کی فوج سے کہا کہ وہ حکومت گراکر خود اقتدار پر قابض ہو جائے تاکہ مذاکرات کا سلسلہ با آسانی آگے بڑھ سکے ۔