کائنات امتیاز کمنٹیٹر پینل میں شامل، اب  کمنٹری کے  میدان میں قسمت آزمائیں  گی 

 کائنات امتیاز کمنٹیٹر پینل میں شامل، اب  کمنٹری کے  میدان میں قسمت آزمائیں  گی 

لاہور: قومی کرکٹر کائنات امتیاز کمنٹیٹر پینل میں شامل ہوگئی ہیں اور اب وہ کمنٹری کے میدان میں قسمت آزمائیں گی۔قومی کرکٹر کاشمار بائولروں میں ہوتا ہے  تاہم انہوں نے اب کمنٹری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ویمن کرکٹر کائنات امتیاز پاک جنوبی افریقہ ویمن سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔  کائنات امتیاز کے ساتھ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کو کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کائنات امتیاز اس سے قبل ویمن ڈومیسٹک کے ایک میچ میں مہمان کمنٹیٹر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔یہ سیریز فاسٹ باؤلر کی پہلی انٹرنیشنل کمنٹری اسائنمنٹ ہوگی۔ ان کاکہنا ہے کہ خواہش ہے کہ کمنٹری اور سپورٹس پریزینٹر کے طور پر کیریئر اپناؤں۔یاد رہے کہ کائنات امتیاز 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں