اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 6 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔
دورے کے دوران وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک چین تعلقات کے فروغ پر بات کریں گے۔ علاوہ ازیں، بیجنگ میں فوجی پریڈ اور دوسری جنگ عظیم کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔