Get Alerts

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خطرہ برقرار

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خطرہ برقرار

لاہور : پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں دریاؤں اور ندی نالوں کی تازہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ راوی، ستلج اور چناب دریاﺅں میں پانی کی بلند سطح کے باعث متعدد علاقوں میں سیلاب کا خدشہ برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی کے مقام شاہدرہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ تین لاکھ تین ہزار کیوسک، جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں سیلابی ریلا چنیوٹ، جھنگ اور تریمو کی طرف بڑھ رہا ہے، اور مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے۔

اسی طرح، ندی نالوں کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔نالہ ڈیک (کنگرا) میں اونچے درجے کا سیلابی پانی موجود ہے۔نالہ بئیں اور بسنتر میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو احتیاط برتنے اور متعلقہ حکام کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: