اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔
اس کے قیام سے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد خطے کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے لینڈ پورٹ اتھارٹی تشکیل دی ہے۔
اتھارٹی سرحدی اداروں کے مابین تعاون بڑھائے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔