لاہور:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تقریباً 61 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کمی کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔ حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔