Get Alerts

یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، کتنا اضافہ متوقع ہے؟

یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، کتنا اضافہ متوقع ہے؟

اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 1.73 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.25 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264.75 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 277.66 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ موجودہ قیمتیں بالترتیب 263.02 روپے اور 275.41 روپے فی لیٹر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا اپنی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گا اور منظوری کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

ٹیگز: