Get Alerts

اداکارہ نتاشا علی کا نند اور بھابھیوں کے تعلقات پر اظہار خیال

اداکارہ نتاشا علی کا نند اور بھابھیوں کے تعلقات پر اظہار خیال

لاہور:اداکارہ نتاشا علی نے نند اور بھابھیوں کے درمیان تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نند والدین کے گھر نہ رہیں تو کہاں جائیں؟ ۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اکثر نند اور بھابھیوں کے تعلقات اس وقت خراب ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے سے موازنہ کرنے لگتی ہیں، اور ساس اور سسر کا اس میں بڑا کردار ہوتا ہے۔

نتاشا علی نے بتایا کہ ساس اپنی بہو کو ہمیشہ دوسرے کی بیٹی سمجھتی ہیں، جس سے تعلقات خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نندوں کو سمجھنا چاہیے کہ اگر وہ والدین اور بھائیوں کے گھر نہ رہیں تو ان کے لیے کہیں اور جانا مشکل ہو جاتا ہے۔

ٹیگز: