کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں سپر ہائی وے پر ایوب گوٹھ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع ایوب گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں سے حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گرد پہلے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھتے تھے لیکن بعد انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔