Get Alerts

سکولوں کو دی جانے والی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا

سکولوں کو دی جانے والی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا

خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے 07 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں میدانی علاقوں میں یکم جنوری سے ختم ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات میں 07 جنوری 2020ءتک توسیع کا اعلان کیا ہے۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور نجی سکولز 07 جنوری تک بند رہیں گے۔

ضیا اللہ بنگش نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہوگا۔