اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: Image Source: File Photo

چترال:اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق،  گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں غذر شگر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہنزہ اور مضافات میں زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس ہوئے جبکہ اس کا دورانیہ دس سے پندرہ سیکنڈ رہا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، میرپور، بھمبر اور کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ 6، گہرائی 42 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز جنوبی ایران تھا۔