Get Alerts

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی  گجرات کےہسپتال میں زیر علاج تھیں  گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے نے نریندر مودی کی والدہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد  رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور  زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے  ٹویٹر  پیغام میں بھارتی  وزیراعظم کی والدہ کی وفات پر  اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا "دنیا میں اپنی ماں کو کھونےسےبڑا کوئی دکھ نہیں ". 

 https://twitter.com/CMShehbaz/status/1608697645501157381

ٹیگز: