Get Alerts

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

نیویارک: سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ، واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے ایک وقت میں کئی چیٹس کو منتخب کیا جاسکتا ہے ۔

واٹس ایپ میں غیر ضروری پیغامات کو بھی دیکھنے کے لیے ایک ایک کرکے کھولنا پڑتا ہے ۔ نئے فیچر ایپلی کیشن میں شامل ہونے کے بعد تمام غیر ضروری پیغامات کو ایک ہی وقت میں منتخب کرکے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر عام عوام کے لیے ریلیز کرنے سے پہلے بیٹا ورژن سے آغاز کیا جائے گا ۔

ٹیگز: