2023ء: سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 566 دہشت گرد ہلاک،5 ہزار گرفتار، 260 جوانوں سمیت 1000 شہری شہید

2023ء: سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 566 دہشت گرد ہلاک،5 ہزار گرفتار، 260 جوانوں سمیت 1000 شہری شہید
سورس: File

 اسلام آباد : سال 2023 اختتام پذیر  ہوگیا۔ یہ سال  پاکستان دشمن عناصر کیلئے بھاری رہا۔سیکیورٹی فورسزاور قوم کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ 2023     میں سیکیورٹی فورسز نے 566 دہشتگردوں کو ہلاک کیاپانچ ہزار سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

سال 2023 میں  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز  نے  اہم کامیابیاں حاصل کیں۔پانچ ہزارسے زائد دہشتگرد پکڑے گئے۔کئی اہم دہشتگرد کمانڈروں نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا۔260 فوجی جوانوں سمیت ایک ہزار سے زائد افرادشہید ہوئے۔

گزشتہ سال  خطے میں بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر ملکی دفاع، سلامتی اور دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کئے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں 18736 انٹیلیجنس  بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 566 دہشتگرد جہنم واصل کئے گئے جبکہ 5 ہزار 161 گرفتار ہوئے۔

بلوچستان میں 15 ہزار سے زائد  انٹیلیجنس  بیسڈ آپریشنز  میں ایک سو نو دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں 447 ، پنجاب میں 14 اور سندھ میں دس دہشتگرد مارے گئے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کے مؤثر آپریشنز کے باعث گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی  ، بلوچ نیشنل آرمی کے اہم ترین کمانڈرزنے دہشت  گردی چھوڑ کر  قومی دھارے میں واپس شمولیت  اختیار کی۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام نے بے لوث قربانیاں دیں۔2023 کے دوران دہشتگرد حملوں میں پاک فوج کے 260 سے زائد افسران اور جوانوں سمیت تقریباً 1 ہزار سے زائد افراد نے  وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔افواج پاکستان نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں جس سے یہ امید روشن ہے کہ آنے والا وقت امن اور استحکام کا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں