ملائیشیا نے اسرائیل کے خلاف ایسا کام کر دکھایا جو تمام مسلم ممالک کو کرنا چاہیے

ملائیشیا نے اسرائیل کے خلاف ایسا کام کر دکھایا جو تمام مسلم ممالک کو کرنا چاہیے

کوالالمپور: ملائیشیا کے عالمی تجارتی مرکز'جائنٹ' نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ڈی ایس تحریک کے ملائیشین باڈی کے چیئرمین محمد نظری اسماعیل نے بتایا کہ ملائیشیا کے سب سے بڑے تجارتی مرکز  'جائنٹ'نے نیا فیصلہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے اس کے مرکزی اور تمام ذیلی اسٹوروں پر اسرائیلی کسی قسم کی مصنوعات فروخت نہیں کی جائیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٴگینٹٴ کے تمام سٹوروں پر ٴشائی شاؤولٴ نامی اسرائیلی ساختہ ملبوسات کو تجارتی مرکز کے تمام سٹوروں سے اٹھا دیا گیا ہے۔

نظری اسماعیل نے کہا ہے کہ گینٹ کا یہ اقدام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا حصہ اور اہم اخلاقی قدم ہے۔ گینٹ کے ترجمان نے بتایا کہ تجارتی مرکز کو اسرائیلی ملبوسات چین سے موصول ہوئی تھیں۔ انہیں واپس چین کو بھیج دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں