مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ، 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک 

مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ، 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک 

راولپنڈی : مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر خودکش بمباروں سمیت متعدد دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ 

 سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ 4 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 29 اور30 کی رات کیا گیا۔دہشت گردوں کے حملے پر علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے بےلوث عزم کا ثبوت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

مصنف کے بارے میں