Get Alerts

سانحہ بھاٹی گیٹ: جاں بحق ماں بیٹی شورکوٹ میں سپردِ خاک، وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد کے لیے ہیلی پیڈ تیار

سانحہ بھاٹی گیٹ: جاں بحق ماں بیٹی شورکوٹ میں سپردِ خاک، وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد کے لیے ہیلی پیڈ تیار

شورکوٹ : لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کو ان کے آبائی علاقے شورکوٹ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور علاقے کی فضا سوگوار رہی۔
مرحومہ ماں اور ان کی کمسن بیٹی کی نمازِ جنازہ میں اہلخانہ، عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
سانحہ بھاٹی گیٹ کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شورکوٹ آمد متوقع ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔شورکوٹ کے نواحی علاقے اللہ یار جوتہ میں وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے لیے خصوصی ہیلی پیڈ تیار کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وزیراعلیٰ کی آمد اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

ٹیگز: