سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دے دی

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دے دی
کیپشن: سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے دیئے ہیں جو ٹرانسفر بھی ہو چکے ہیں۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن میں تحریک انصاف کو اکثریت ملی ہے اور عمران خان وزیراعظم بننے جا رہے ہیں اور ایسے میں سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا اور اپنے خزانے کی تجوریوں کی منہ کھول دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر (ایک کھرب چوبیس ارب روپے تقریباً) دے دیئے ہیں جو ٹرانسفر بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی مزید کمی متوقع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر 122 کی سطح پر آ گیا

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل چین بھی اعلان کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا جس سے پاکستان کے ختم ہوتے فارن کرنسی کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور عمران خان کی نئی حکومت قدرے اطمینان کے ساتھ شروعات کر سکے گی۔

وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ان دو ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر پہلے ہی سٹیٹ بینک کے اکاآنٹس میں آ چکے ہیں اور 2 اگست کو بینک کی طرف سے جو ڈیٹا جاری کیا جائے گا اس میں یہ موجود ہوں گے۔ چین کی طرف سے یہ رقم ملنے کے بعد ہمارے فارن کرنسی کے ذخائر 10ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں