بھارتی وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، الیکشن جیتنے پر مبارکباد

بھارتی وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، الیکشن جیتنے پر مبارکباد
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی عمران خان کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے  ، نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، عمران خان نے نیک خواہشات پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:الیکشن کمیشن نے مزید 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
 
 
 
عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کو غریب عوام کے لیے مشترکہ تدبیر اپنانا ہوگی ، مشترکہ تدابیر سے ہی غربت کے مشترکہ شکنجے سے نکلا جا سکتا ہے ، مودی نے کہا کہ پاکستان میں نئے دور کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ، ہمسایہ ملک کی نئی حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:فضل الرحمن سمیت دیگر رہنما پارلیمنٹ جانے پر رضامند ، حالیہ انتخابات کو بدترین قرار دیدیا
 
 
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے اس خبر کو کافی مثبت لیا ہے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت سے سوالات کیے کہ کیا عمران خان کی جانب سے نریندر مودی کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ؟ لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ممکنہ وزیر اعظم گیارہ اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا سکتے ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی تک حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے ۔