شہباز شریف کا بلاول بھٹو اورفضل الرحمن سے  ٹیلیفونک رابطہ

 شہباز شریف کا بلاول بھٹو اورفضل الرحمن سے  ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے ہنگامی طور پر پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سینٹ میں حساس نوعیت کی قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی۔خیال رہے کہ سینٹ میں کلبھوشن یادیو سے متعلق آرڈیننس پیش کر دیا گیا ہے۔

ایک اہم اپوزیشن رہنماء مجوزہ حسا س قانون کی حمایت پر آمادہ ہو گیا۔دیگر جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بڑی اپوزیشن جماعتوں نے     حسا س خارجہ  معاملات  پر سرکاری  قانون سازی پر مشاورت کے لیے سرکردہ اراکین سینٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مشاورتی اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ حزب اختلاف کے سینیٹرز کی کمیٹی تمام ممکنہ قانون سازی کا جائزہ لے گی اور دعوی کیا گیا ہے کہ قومی مفاد میں بہتر فیصلہ کیا جائے گا۔ایک اہم اپوزیشن رہنماء مجوزہ  قانون کی حمایت پر آمادہ ہو گیا ہے  دیگر جماعتوں کو قائل کیا جا رہا ہے  ۔