کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیاگیا 

 کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیاگیا 

کراچی:پاکستان نے بیرون ملک کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیاگیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کیلئے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کیلئےکریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پرٹیکس 2 سےبڑھا کر10 فیصد کردیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایاٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈپرٹیکس کی شرح غیرملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے بڑھائی۔

مصنف کے بارے میں