Get Alerts

روس کےعلاقے مچاٹکامیں 8.8 شدت کازلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

روس کےعلاقے مچاٹکامیں 8.8 شدت کازلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

ماسکو : روسی علاقے کامچٹکا میں ایک انتہائی طاقتور زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی ہے، اور اس کے بعد بحرالکاہل کے مختلف علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں سونامی کی لہریں 3 سے 4 میٹر بلند ریکارڈ کی گئی ہیں، جس سے روسی ساحلی علاقے اور بندرگاہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر جاپان، فلپائن اور دیگر بحرالکاہل کے ممالک کے لیے ایمرجنسی وارننگز جاری کی گئی ہیں۔ ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جاپان کے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو بھی فوری طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔

امریکی ریاستیں کیلی فورنیا، واشنگٹن، ہوائی، اوریگن، اور چلی میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ زلزلے کی شدت اور سونامی کی لہروں نے مختلف ساحلی علاقوں میں شدید اثرات مرتب کیے ہیں، جس کے باعث ریلوے سروسز اور دیگر سروسز بھی معطل ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 20 جولائی کو بھی روس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، تاہم اس وقت سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔ امریکی زلزلہ تحقیقاتی ادارے (USGS) کے مطابق، 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد کچھ ساحلی علاقوں میں خطرناک سونامی لہروں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

یہ زلزلہ بحرالکاہل میں پیٹروپاولووسک کامچاتسکی شہر کے قریب واقع تھا اور اس کے اثرات دور دراز علاقوں تک محسوس ہوئے ہیں۔ اب تک اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں، مگر ماہرین کے مطابق سونامی کی لہریں مزید علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

ٹیگز: