Get Alerts

پاکستان میں نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

 پاکستان میں نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

کراچی : پاکستان میں نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں کمیٹی معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ اس وقت سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 11 فیصد مقرر کی گئی ہے، جس میں کسی تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ مالی سال 26-2025 کے لیے سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے اعلانات کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال میں 8 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج (30 جولائی) کو کیا جائے گا، جبکہ دوسری پالیسی 15 ستمبر، تیسری 27 اکتوبر اور چوتھی 15 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔ پانچویں پالیسی 26 جنوری 2026 کو، اور چھٹی پالیسی 9 مارچ 2026 کو جاری کی جائے گی۔ ساتویں پالیسی کا اعلان 27 اپریل 2026 اور مالی سال کی آخری پالیسی 15 جون 2026 کو ہوگی۔

مانیٹری پالیسی کے ذریعے شرح سود کا تعین کیا جائے گا، جو ملک کی معیشت اور عوام کی خریداری کی طاقت پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔

ٹیگز: