Get Alerts

پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کی خواتین کی نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کی خواتین کی نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق مشعال یوسفزئی کو پارٹی کے بانی کی ہدایت پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے دیگر امیدواروں، جن میں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد شامل ہیں، کو 30 جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ضمنی انتخاب 31 جولائی 2025ء کو ہوگا۔

ٹیگز: