مالٹا :مالٹا نے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے فیس بک پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے فلسطین کی خودمختار ریاست کے قیام کو ضروری سمجھتا ہے۔
یہ اعلان فرانس اور برطانیہ کے حالیہ فیصلوں کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
علاوہ ازیں، فن لینڈ نے بھی فرانس کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے حالات کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔