Get Alerts

امریکہ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، مودی حکومت کو معاشی محاذ پر بھی مشکلات کا سامنا

امریکہ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، مودی حکومت کو معاشی محاذ پر بھی مشکلات کا سامنا

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے بھارت کو امریکہ کو برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ اگر بھارت نے یہ ٹیرف ادا نہیں کیا تو اسے بھاری جرمانہ بھی بھگتنا پڑے گا۔


یہ قدم مودی سرکار کے لیے سفارتی محاذ کے بعد معاشی محاذ پر بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔ امریکا نے گزشتہ عرصے میں بھارت سے سب سے زیادہ ٹیرف وصول کیے ہیں، لیکن اب اس سلسلے میں کڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بھارت کی برآمدات کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: