لاہور : لاہور سیف سٹیز اتھارٹی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پرانا سسٹم 2016 میں نصب کیا گیا تھا، جو اب وقت کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اپ گریڈیشن کا عمل تین مراحل میں مکمل ہوگا، جس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی۔ پہلے مرحلے کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
اپ گریڈیشن میں شامل اہم نکات:
جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی تنصیب
نئے کیمرے لگائے جائیں گے
ٹریفک انٹیلیجنس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا
ڈیٹا نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو جدید بنایا جائے گا
حکام کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کا مقصد سسٹم کو موجودہ ٹیکنالوجی کے مطابق بنانا ہے تاکہ نگرانی، سیکیورٹی اور ٹریفک کنٹرول کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ دو سال کے اندر مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد لاہور بھی جدید سیف سٹی ماڈل پر منتقل ہو جائے گا، جیسا کہ دیگر شہروں میں کیا جا چکا ہے۔
سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کے حوالے سے اہم فیصلہ!#NeoNews #BreakingNews #Lahore pic.twitter.com/s4xTgCpHIL
— Neo News (@NeoNewsUR) July 30, 2025