کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں جدید صوبائی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ای گورننس، ڈیٹا خودمختاری اور ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈیٹا سینٹر کے قیام اور اس کے لیے روڈ میپ کی تیاری کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں سندھ حکومت اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن، کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا مینجمنٹ اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جدید ڈیٹا سینٹر صوبے کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سرکاری نظام میں شفافیت و کارکردگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اقدامات کریں گے۔