Get Alerts

سندھ کے سکولوں میں 6 روزہ تدریسی ہفتہ بحال، یکم اگست سے نئے شیڈول کا اطلاق

سندھ کے سکولوں میں 6 روزہ تدریسی ہفتہ بحال، یکم اگست سے نئے شیڈول کا اطلاق

کراچی: محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 6 روزہ تدریسی ہفتہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سکولوں میں اب پیر سے ہفتہ تک تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ نئے فیصلے کا اطلاق یکم اگست 2026 سے اگلے حکمِ ثانی تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو نئے تدریسی شیڈول پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ کا کہنا ہے کہ 6 روزہ تدریسی ہفتے کی بحالی کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا اور تدریسی عمل کو بہتر انداز میں جاری رکھنا ہے۔

ٹیگز: