Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ قومی صحت سے متعلق امور اور شعبہ صحت کی بہتری کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے صحت عامہ کے شعبے کی بہتری، عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور جاری منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ٹیگز: