اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے کر دیے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 31 جولائی کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کے تازہ فیصلے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، جس کے تحت صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل دونوں زیادہ قیمت پر دستیاب ہوں گے۔