جمشید دستی ذہنی مسائل کاشکار ,میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی

 جمشید دستی ذہنی مسائل کاشکار ,میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی

لاہور : پنجاب حکومت نے گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انکی صحت بلکل ٹھیک ہے اور ان پر جیل میں کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جارہ کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد جمشید دستی ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور انکے دانت میں درد کی تکلیف کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے 5ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ جمشید دستی کو معدے اور مثانے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص کے بعدے ادویات بھی تجویز کر دی گئی ہیں۔طبی معائنے میں ان پر تشدد کے آثار نہیں پائے گئے جبکہ بلڈ ٹیسٹ اور ای سی جی بھی معمول کے مطابق ہے ۔
جمشید دستی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ جیل میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انکے سیل میں بچھو تک چھوڑے گئے ہیں ، دوران قید انہیں کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں دیا جا رہا ۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے تشدد پر نوٹس لینے کی اپیل بھی کی تھی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔