عمران طاہر 7کاؤ نٹی ٹیموں کی نمائندگی کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

عمران طاہر 7کاؤ نٹی ٹیموں کی نمائندگی کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے
کیپشن: Image by Sport24

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ سپنر عمران طاہر 7کاؤنٹیز کی نمائندگی کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں اور وہ اگلے ہفتے انگلش کاؤنٹی درہم کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں یہ ان کی 7ویں کاؤنٹی ٹیم ہوگی جس کیساتھ انہوں نے معاہدہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

عمران طاہر اس سے قبل چنئی سپر کنگز کے علاوہ نوٹنگھم شائر ،ہمپشائر ،واروکشائر ،یارک شائر اور مڈل سیکس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔آئندہ ہفتے لیگ سپنر درہم کی جانب سے ٹی 20ٹورنامنٹ میں جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ۔انہیں انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کی جگہ طلب کیاگیاہے جنہیں انگلینڈ نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن،  20 کلو دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود برآمد

عمران طاہر ٹی ٹونٹی ایونٹ کے 14میچز میں سے 9میں درہم کو دستیاب ہونگے کیونکہ اس کے بعد انہوں نے کیریبین لیگ میں اپنی 8ویں ٹیم گیانا امیزون واریئرز کی نمائندگی کرنی ہے۔ عمران طاہر کا کہناہے کہ میں نے انگلینڈ میں کھیل کا ہمیشہ لطف اٹھایا اور امیدہے کہ اپنے انٹرنیشنل اور کاؤنٹی تجربے کی بدولت درہم کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے سکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمرے کی مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا

درہم کے ہیڈکوچ جون لیوئیس کا کہناہے کہ ہم نے بہترین ٹاپ کوالٹی سپنر کا انتخاب کیاہے جوپہلے ہی ٹی 20ایونٹس میں اپنی دھاک بٹھا چکاہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں