لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان پارٹی کا انعقاد ، عامر خان اور فریال نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کی پارٹی پر ڈیڑھ کروڑ وپے خرچ ڈالے ۔
We had an amazing time at Alayna’s rainforest birthday. Thank you for making it special ???? #1stbirthday #birthday #Daughter #Family #princess pic.twitter.com/cn1HgAW6Hg
— Amir Khan (@amirkingkhan) June 22, 2019
p>
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان پارٹی کا انعقاد کیا جس پر ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے خرچ کیے گئے ہیں ۔
”رین فوریسٹ“برتھ ڈے پارٹی میں ماحول کو ایک جنگل کی شکل دی گئی تھی جس میں مختلف جانوروں کے روپ میں افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ، عامر خان نے اپنی بیٹی کے سالگرہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ۔