ٹک ٹاک نے پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹا دیں

 ٹک ٹاک نے پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹا دیں
سورس: file photo

لندن : ٹک ٹاک نے پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹا دیں۔ ‏

 ٹک ٹاک نے آج اپنی سہ ماہی ‏ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کردی  جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک ‏کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کووِڈ19-کے بارے میں ‏گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔جنوری،2021 تا مارچ 2021 کے عرصے کے میں 61,951,327 ویڈیوز کو عالمی سطح پر ہٹایا گیا جو ‏ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔ ٹک ٹاک نے اِن وڈیوز میں ‏سے 91.3 فیصد ویڈیوز استعمال کرنے والوں کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹائیں جبکہ ‏‏81.8 فیصد ویڈیوز دیکھے جانے سے قبل ہٹائی گئیں اور 93.1 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے ‏کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔

پاکستانی مارکیٹ میں، ٹک ٹاک نے6,495,992 ویڈیوز ہٹائیں۔ اِس طرح پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ‏بن گیا جہاں، امریکا کے بعد سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ اِسی عرصے میں،امریکا میں ‏‏8,540,088 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

ایک ذمہ دار پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے، ٹک ٹاک عوامی صحت کے ماہرین کے ساتھ بھی کام ‏کر رہا ہے تاکہ کمیونٹی کو محفوظ رکھا جا سکے اور کووِڈ19- اور اِس کی ویکسین کے بارے میں ‏معلومات فراہم ہوتی رہیں۔سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،ٹک ٹک کے کووِڈ19-کے ‏انفارمیشن ہب کو، دنیا بھر میں، 1,535,114,921مرتبہ دیکھا گیا۔