Get Alerts

ترک صدر طیب اردوان کی خیبرپختونخوا دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ترک صدر طیب اردوان کی خیبرپختونخوا دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

انقرہ/اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے خیبرپختونخوا کے علاقے میر علی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں اپنے بھائی ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی، اور پاکستانی عوام خصوصاً متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہو گئے تھے، جبکہ جوابی کارروائی میں 14 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ٹیگز: